چیئرمین مستقبل پاکستان کی امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارک باد

چیئرمین مستقبل پاکستان کی امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارک باد
عید قربان ہمیں تسلیم ور ضا کا درس دیتی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
خوشی کے موقع پر غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعائیں کی جائیں:گفتگو
مسائل میں اضافے کی وجہ دینی شعار کی اصل روح کو بھلا دینے کا نتیجہ ہے:اظہارخیال
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے،عید قربان پیغام دیتی ہے کہ دین کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے،قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں تسلیم و رضا کا درس دیتی ہے،ہمیں ایثار و قربانی پر برانگیختہ کرتی ہے اور یہ باور کرواتی ہے کہ اپنے مسلمان غرباء و مساکین بھائیوں کو مت بھول جانا جو بھوک و افلاس کی زندگی بسر کر رہے ہیں، اللہ کریم نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ان غرباء و مساکین کا خیال کرکے اللہ کا قرب حاصل کر سکیں اور اپنے لیے سامان نجات جمع کر سکیں،عید کے پُر مسرت موقع پر اپنی دعاؤں میں غزہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیو ں کو یاد اور اُن کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی ضرورت ہے رب کریم جلد انہیں آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔انہوں نے کہاعیدِ قرباں کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر بھی وہ روحِ ایمان پیدا ہو جس کا عملی مظاہرہ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسمٰعیل ؑنے ہزاروں سال قبل کیا تھا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آ ج امتِ مسلمہ جن مسائل اور حالات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے اپنے دینی شعار کی اصل روح کو بھلا دیا ہے۔ دنیا کی چاہت اور دیکھا دیکھی اپنی جاہ کو برقرار رکھنے کی خاطر اسلام سے کوسوں دور ہو چکے ہیں ہمیں اپنے آپ کو پہچانتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ اغیار کی طرف سے جو ظلم و ستم کے پہاڑ مسلم امہ پر ڈہائے جارہے ہیں اُن کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
16-06-2024



