سندھ

چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن کا مصلح افراد کے ہمراہ کورنگی ورک شاپ پر دھاوا

چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن کا مصلح افراد کے ہمراہ کورنگی ورک شاپ پر دھاوا

کراچی ; (اسٹاف رپورٹ)
چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن کا مصلح افراد کے ہمراہ کورنگی ورک شاپ پر دھاوا ،اسلحے کے زور پر ورکشاپ میں موجود ڈائریکٹر سی سی آئی ایس حق نواز کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ہمراہ ویگو ڈالے میں اغوا کر کے لے گئے،ورکشاپ میں موجود ڈائریکٹر سینیٹیشن نے شاہ فیصل جا کر ڈائریکٹر حق نواز کو تین گھنٹے بعد یرغمالیوں سے بازیاب کروایا،پیپلز لیبر یونین کورنگی ٹاؤن اپنے افسران اور ملازمین پر تشدد کی پرزور مذمت کرتی ہے ،وزیر اعلی سندھ ، وزیر بلدیات و دیگر حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے پر فل فور ایکشن لیا جائے،پیپلز لیبر یونین کورنگی ٹاؤن۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 جنوری کی شام چار بجے کے دوران ڈائریکٹر سی سی آئی ایس حق نواز کی جانب سے ان کو الاٹ کی جانے والی کلٹس گاڑی جو کئی وقت سے کورنگی ٹاؤن سے چوری ہو گئی تھی شاہ فیصل ٹاؤن سے برامد کر کر کورنگی ورکشاپ میں لا کر جمع کروائی جس پر شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین نے ہتھیاروں سے لیس مصلح افراد کے ہمراہ آ کر ڈائریکٹر سی سی آئی ایس حق نواز اور کورنگی ورکشاپ میں موجود ملازمین کو نازیبہ الفاظ ادا کرتے ہوئے ڈائریکٹر سی سی آئی ایس حق نواز کو اسلحے کی زور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ویگو ڈالے میں اغوا کر کے لے گئے جس کے بعد کورنگی ورک شاپ میں موجود ڈائریکٹر سینیٹیشن نے شاہ فیصل ٹاؤن جا کر چیئرمین اور دیگر مصلح افراد سے ڈائریکٹر سی سی آئی ایس حق نواز کو بازیاب کرایا پیپلز لیبر یونین ڈسٹرکٹ کورنگی نے اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورنگی ٹاؤن کے افسران و ملازمین کے ساتھ اس قسم کا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ہم وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیر بلدیات ناصر شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فل فور نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اگے سے کسی کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہو پیپلز لیبر یونین ڈسٹرکٹ کورنگی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You