چیئرمین آل پنجابی اتحاد کونسل ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نےایک وفدکےہمراہ پاکستان

چیئرمین آل پنجابی اتحاد کونسل ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نےایک وفدکےہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سلمان خان کی والدہ ماجدہ، مرحومہ سیدہ عائشہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت میں شرکت کی


کراچی : (بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
چیئرمین آل پنجابی اتحاد کونسل ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نے مورخہ 9 جون 2026 بروز منگل ایک وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سلمان خان کی والدہ ماجدہ، مرحومہ سیدہ عائشہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت میں شرکت کی۔یہ اجتماع کارساز روڈ پر واقع پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جہاں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر آل پنجابی اتحاد کونسل کے جوائنٹ سیکرٹری رانا شوکت، ویلفیئر سیکرٹری محمود حسین آرائیں سمیت دیگر عہدیداران بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سلمان خان اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین



