اہم خبریںپاکستان

چھ ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو  بے  نقاب کیا۔علیمہ خان

چھ ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو  بے  نقاب کیا۔علیمہ خان

جب جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا۔میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بے  نقاب کیا، جب جج انصاف کے لئے  کھڑے نہیں  ہوتے تو انصاف نہیں ملتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج افتخار چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوئے وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے، پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہے گا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو کو بچانے کے لئے  یہ کیس چلایا جا رہا ہے، سائفر کی 9 کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You