چوہدری شافع حسین کو اضافی وزرات اوقاف، و مذہبی امور قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد۔ صفدر خان باغی

چوہدری شافع حسین کو اضافی وزرات اوقاف، و مذہبی امور قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد۔ صفدر خان باغی
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین پنجاب حکومت میں اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ملکی ترقی میں نمایاں بہترین حصہ پیش کر رہے ہیں۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنما خیبرپختونخواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کو اضافی وزارت اوقاف اور مزہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شافع حسین نے جس دن سے وزارت صنعت و تجارت کا قلمدان سنبھالا اسی روز سے پنجاب کی صنعتی و معاشی ترقی کے لیے کوشاں اور عملی ٹھوس اقدامات اٹھاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جس بہترین انداز میں پنجاب کی صنعتوں و تجارت کی ترقی و خوشحالی میں اھم کردار ادا وہ خراج تحسین لائق ہے۔مسلم لیگ ق سنئیر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ سابق وزیراعظم و مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے دونوں صاحبزادوں نے حالیہ دور حکومت میں رہ کر عوامی خدمت اور رواداری کو فروغ دینے میں کسی قسم کی کثر نہی چھوڑی۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین پنجاب حکومت میں اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ملکی ترقی میں اپنا بہترین حصہ پیش کر رہے ہیں۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی اعلی خدمات پنجاب کی صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہونگی اور ھم یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ جن وزارتوں کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں انکی نگرانی میں پنجاب کی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔چوہدری شافع حسن اپنی وزارتوں کے اھم شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لے کر آرے ہیں۔



