جہلم

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس اپنی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہری

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس اپنی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہری کا گم شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر کے اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ اس کا موبائل فون، جس کی مالیت تقریباً 70 ہزار روپے تھی، چند روز قبل گم ہو گیا تھا۔

شکایت موصول ہونے پر تھانہ سٹی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل کا سراغ لگایا اور برآمد کر لیا۔

عوامی اطمینان اور اعتماد بحال رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم

شہری نے موبائل کی واپسی پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے پیشہ ورانہ رویے اور تعاون کو سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You