سندھ

چنٹو اور چینا اسکول پہنچ گئے، اہم موضوعات پر آگاہی فراہم

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ بروجیکٹ(KWSSIP) نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے اشتراک سے عیسیٰ نگری کے "نیو وے اسکول” میں بچوں کے لیے صفائی اور صحت کے بارے میں ایک آگاہی سیشن منعقد کیا۔ اس سیشن کا مقصد بچوں کو صاف پانی کے استعمال، صفائی کے اصولوں اور روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس سیشن میں بچوں نے دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ بچوں کو سمجھانے کے لیےاسکرین پر حفظانِ صحت سے متعلق نظمیں سنائی گئیں اور تصویری پیغامات دکھائے گئے۔

"چنٹو” اور "چینا” کے کرداروں پر مبنی ڈرامہ(Role Play) کے زریعے تعلیم کی اہمیت، ہاتھ دھونے کے فوائد، اور گندگی سے بچاؤ جیسے اہم موضوعات کو آسان انداز میں پیش کیا گیا۔

بچوں نے نہ صرف ان سرگرمیوں سے لطف اُٹھایا بلکہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے گھروں اور محلے میں بھی صفائی کا خیال رکھیں گے اور دوسروں کو بھی یہ باتیں سکھائیں گے۔

اس سیشن میں بچوں کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں صفائی سے متعلق تجربات اور باتیں سب کے ساتھ شیئر کریں۔ آخر میں صفائی اور صحت سے متعلق پمفلٹس بھی بچوں میں تقسیم کیے گئے، تاکہ یہ پیغام ان کےگھر والوں تک بھی پہنچ سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You