چارسدہ پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

چارسدہ پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری۔
دوسری جانب مختلف علاقوں میں خصوصی ناکہ بندیاں قائم ہیں،مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور سیکیورٹی حصار میں جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی واضح ہدایات پر پولیس نے عوامی تحفظ اور مہم کی کامیابی کے لیے کڑے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے ہیں۔سرکل ایس ڈی پی اوز نے مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں ہمیشہ الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔ ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ایس ایچ اوز اور محرران نے بھی جوانوں کو خصوصی بریفنگ دی۔دوسری جانب مختلف علاقوں میں خصوصی ناکہ بندیاں قائم ہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود ناکہ بندیوں اور ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہ کر اہلکاروں کی ڈیوٹی کو باریک بینی سے چیک کر رہے ہیں۔چارسدہ پولیس کے فول پروف اقدامات مہم کو مزید مؤثر اور محفوظ بنا رہے ہیں۔



