اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔صاحبزادہ حامد رضا

پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا۔ 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔اپنے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You