اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار۔

کور کمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی  کے اجلاس میں وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اجلاس میں  ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ قانونی امورپرہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا،لطیف کھوسہ کے مؤقف پر کورکمیٹی ممبران نے کہا آپ کا مؤقف تسلی بخش اورآپ کے قد کے مطابق نہیں،کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کرجاتے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ  پی ٹی آئی کورکمیٹی ممبران لطیف کھوسہ کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق کورکمیٹی نے وکلا قیادت اورلیگل ٹیموں کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہونےکی ہدایت جاری کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You