پی ٹی آئی پشتونوں کو سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے۔صفدر خان باغی

پی ٹی آئی پشتونوں کو سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے۔صفدر خان باغی
جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں میں پشتون نوجوانوں کی توانائی کو سیاسی اسٹیج پر استعمال کیا جاتا ہے۔رہنما مسلم لیگ ق
پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی کا موجودہ ملکی سیاسی کیشدہ صورتحال پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے "پختون نوجوانوں کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ پی ٹی آئی صرف انہیں اپنے سیاسی و زاتی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ جلسے، جلوس، اور احتجاجی مظاہروں میں پختون نوجوانوں کی توانائی کو سیاسی اسٹیج پر استعمال کیا جاتا ہے۔سنئیر رھنما مسلم لیگ ق صفدر خان باغی نے کہا پیچھلے بارہ سال سے تحریک انصاف پارٹی کی حکومت خیبرپختونخوا میں براجمان ہے جبکہ تحریک انصاف ایک بار تقریبا ڈھائی سال مرکز یعنی وفاق میں بھی حکومت میں ر ہ چکی ہے۔ مگر جب بات خیبرپختونخوا کے ان پڑھے لکھے بیروزگار معصوم پختون نوجوانوں کے بنیادی مسائل، روزگار، تعلیم اور امن کی آتی ہے تو پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے اور اصل مسائل سے راہ فرار اختیار کر جاتی ہے۔مسلم لیگ ق سینئر رھنما صفدر خان باغی نے کہا آج خیبرپختونخوا ایک بار پھر دھشت گردی کی لپیٹ میں ہے پاڑا چنار باجوڑ کے اضلاع میں اندرونی و بیرونی قوتیں مزھیبی منافرت فرقہ واریت اور لسانیات کی بنیاد فسادات برپا کئے ہوئے ہے صوبہ خیبرپختونخوا میں لاء ان آرڈر کی صورتحال نہ ہونے کے برابر ھے صوبے میں خون کہ ہولی کھیلی جا رہی ہے معصوم بے گناہ نہتے پختونوں قتل عام بزرگ بحے خواتین کو سر عام گولی مار کر شھید کیا جارہا ھے مگر خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئیے آئے روز جلسے جلوس احتجاج اور انتشار کی سیاست کروا کر خیبرپختونخوا کی غیور عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔اج پورے ملک بھر میں تحریک انصاف کی لیڈرشیپ اپنے زاتی مفاد کی خاطر انتشار اور فساد برپا کی وجہ سے پورے ملک کا سارا نظام دھرم بھرم کیا ہوا ہے۔ملک کے بیشتر صوبوں کے اضلاع میں سکولز کالجز یونیورسٹیز بند،ملک کی اھم شاہرائیں بند ،انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل تمام روزگار تباہ و برباد اشیاء خوردونوش کھانے پینے کی چیزیں مہنگی اور پیٹرول پمپس بند ہہاں تک عام آدمی کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا آج دنیا بھر اور بالخصوص پنجاب و سندھ میں پختون قوم کی جگ ہنسائی ہورہی ھے تحریک انصاف کی انتشار در انتشار کی سیاست کی وجہ سے معصوم نوجوان پختونوں کو شدتِ پسند انتشاری اور فسادیوں کے القابات سے پکارہ جا رہا ھے۔ جو کہ نہایت قابل افسوناک اور شرمناک ہے۔مسلم لیگ ق سینئر رھنما صفدر خان باغی نے کہا کے اب خبیر پختونخوا کے غیور پختون کی عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو یہ سوچنا چاہیے اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس سیاسی جماعت کے لیے اپنی توانائیاں اور قیمتی وقت صرف کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کی اس جماعت نے خیبر پختونخوا میں متواتر تین بار حکومت میں مسلسل برسر اقتدار ہے، لیکن خیبرپختونخوا کی پختون عوام کے بنیادی حقیقی مسائل کو حل کرنے میں مسلسل تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ناکام رہی ہے اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئیے ملک بھر میں یہ سیاسی تماشہ انتشار جلاو گھیراو پتھراؤ گالم گلوچ بدتمیزی جھوٹ اور بھتان کی سیاست میں انہوں نے خیبرپختونخوا کے مصوم پختون نوجوان کو اپنا ایندھن بنایا اور معصوم پختون نوجوانوں کو اس گھنونے کھیل میں مصروف عمل رکھا ہوا ہے۔یہ باقائدہ طور پر انکی زھین سازی کروا کر انکو ریاستی اداروں افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپگینڈا کروانےکے لئیے اکساتے ہیں۔سینئر رھنما صفدر خان باغی نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پختون نوجوان تحریک انصاف کی ان گیارہ سال حکومت کا کڑا احتساب کرے اور اپنا حق مانگے ۔انہوں نے کہا اب وقت آچکا ھے کہ صوبائی حکومت تحریک انصاف پختون عوام کے نوجوان پڑھے لکھے ڈگری ہولڈرز اور ھنر مندوں کے لئیے روزگار اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلانے کا تقاضا کرتے ہیں۔ اگر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پختون قوم کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہی پا رہی ہے تو پھر صوبائی حکومتی قیادت فلفور استعفی دے اور کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کو صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت سازی کرنے کے لئیے سپرد کر دے۔ کیونکہ پچھلے کئی عشروں سے خیبرپختونخوا کی عوام نے بے تحاشہ قربانیاں وطن کی عظیم مٹی ہر قربان کی اور تحریک انصاف کی قیادت ہر اندھا اعتماد کیا۔صفدر خان باغی نے کہا خیبرپختونخوا کی غیور عوام اگر غیرت میں تحریک انصاف کی جماعت کے ساتھ بہادری دلیری کے ساتھ کھڑی ہو سکتی تو اپنے بنیادی حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہونا انکا بنیادی حق اور فرض بنتا ہے۔



