اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پی ٹی آئی والے مانتے تھے انکی حکومت باجوہ چلاتے ہیں مگر اب وہی سب سے برے ہیں۔گورنر کے پی

پی ٹی آئی والے مانتے تھے انکی حکومت باجوہ چلاتے ہیں مگر اب وہی سب سے برے ہیں۔گورنر کے پی

ہم نے پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔فیصل کریم کنڈی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مذاکرات کے معاملے پر ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ ہم نے  پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں اور  نہ ان کی طرح اسٹیبلشمنٹ کےکندھوں پر سوار ہوکر حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نےکبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتا ہے مگر پی ٹی آئی والےکہتے تھے کہ وہ ایک پیج پر ہیں اور باجوہ ہماری حکومت چلاتے ہیں لیکن ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ وہ سب سے برے تھے۔ گورنر کے پی کا کہنا  تھا کہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنےکےلیے جرگہ اراکین کا اعلان جلد کریں گے، جرگہ اراکین دلائل سے لڑکر وفاق سے اپنا حق لےکر آئیں گے، پی ٹی آئی ہمارے ساتھ جرگے میں بیٹھےگی توخوش آمدید اور نہ بیٹھےتو ہمیں کوئی تکلیف نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو ایک بھی زمین بیچنےنہیں دوں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You