اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی میں 2010 کے بعد الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی، سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔پرویز خٹک

پی ٹی آئی میں 2010 کے بعد الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی، سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔پرویز خٹک

ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کر سکتی تو ان سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی۔سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ  تحریک انصاف میں 2010 اور 2011کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا،  پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کرسکتی تو ان سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی حیثیت آزاد امیدواروں کی ہے، آزاد امیدوار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نئی پارٹی ہے، پورے صوبے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پورے صوبے میں تقریباً 70 حلقوں سے امیدوار وں کو کھڑا کر رہا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You