اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ۔

پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ۔

عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں پرفارمنس اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ڈسٹرکٹ کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You