اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی جے شنکر کو شہداء کے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے: عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو شہداء کے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بیرسٹر سیف کے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیرِ خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ یہ کر کے پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You