اہم خبریںپنجاب

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل، محسن نقوی مضبوط امیدوار

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل، محسن نقوی مضبوط امیدوار۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) کے نئے چیئرمین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس  میں کل ہوگا۔پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی  اجلاس دو پہر  2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں چیئرمین  پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے، گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر ، ڈیرہ مرآد جمالی ، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس ، غنی گلاس ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں.اجلاس میں  وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں وہ اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You