اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی کے تحفظات، پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ پھر التوا کا شکار

لاہور: پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ پھر التوا کا شکار ،صوبائی وزیر خزانہ کی حلف برداری کھٹائی میں پڑ گئی۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات اور دیگر مسائل تاخیر کی وجہ ہیں۔

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے تحفظات سمیت دیگر مسائل پر کابینہ کے حلف اٹھانے کا معاملہ ملتوی ہو گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وزارت خزانہ نہ ملنے پر اپنے وزرا کو اہم محکموں کے قلمدان فوری دینے کی خواہشمند ہے، حکومت کا قلمدان سے متعلق معاملہ طے نہ ہوا جس پر کابینہ کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ آفس ذرائع کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بھجوا دیئے ہیں۔ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You