
پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کے ساتھ بجٹ فائنل ہوگا۔رانا ثنااللہ
بجٹ تجویز ہوتاہے اور پارلیمنٹ میں بحث ہوتی ہے، پارلیمنٹ 30 جون سے پہلے بجٹ پاس کرے گی۔مشیر وزیراعظم
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کے ساتھ بجٹ فائنل ہوگا۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ وعدے کے مطابق حکومتی اخراجات میں کمی لائی جائےگی اور وزیراعظم ایک مہینے بعد دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ تجویز ہوتا ہے اور پارلیمنٹ میں بحث ہوتی ہے، پارلیمنٹ 30 جون سے پہلے بجٹ پاس کرے گی، پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کے ساتھ بجٹ فائنل ہوگا۔



