پیر عبد الودود بابا جان آف شولگرہ کے وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔تیمور خان خٹک

پیر عبد الودود بابا جان آف شولگرہ کے وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔تیمور خان خٹک
مرحوم کی زندگی بھر کی سماجی و سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں۔تیمور خان خٹک
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیمور خان خٹک نے پیر طریقت شریعت الحاج حضرت پیر عبدالودود بابا جان آف شولگرہ چارسدہ کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی زندگی بھر کی سماجی و سیاسی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تیمور خان خٹک نے کہا کہ پیر طریقت شریعت الحاج پیر حضرت عبدالودود بابا جان نہ صرف ایک روحانی پیشوا تھے بلکہ انہوں نے معاشرے کی بھلائی اور عوامی شعور بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔



