خیبرپختون خواہ

پیراپلیجک سنٹر پشاور توسیعی منصوبہ پر اہم اجلاس، ڈاکٹر الیاس سید نے تفصیلی بریفنگ دی

پیراپلیجک سنٹر پشاور توسیعی منصوبہ پر اہم اجلاس، ڈاکٹر الیاس سید نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر شرکاء نے سنٹر اور ریگی ماڈل ٹاؤن میں توسیعی منصوبہ مقام کا دورہ بھی کیا۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیراپلیجک سنٹر پشاور کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس سید امتیاز علی شاہ چیف آف ہیلتھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پیراپلیجک سنٹر کے علاوہ محکمہ ہائے صحت، خزانہ، مواصلات و تعمیرات اور منصوبہ بندی و ترقیات سمیت مختلف محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی جن میں پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے چیف ہمایون خان اور سینئر چیف شیر اعظم، محکمہ صحت کے سینئر پلاننگ آفیسر شمس اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایکسین طارق افضل اور ایس ڈی او عزیز اللہ شامل تھے۔اس موقع پر سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس کی جانب سے شرکاء کو پیراپلیجک سنٹر کی خدمات، سہولیات اور مستقبل کی ضروریات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے سنٹر کا تفصیلی دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے انفراسٹرکچر، مریضوں کی بحالی کی سہولیات اور مختلف محکموں کے کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے بعد شرکاء ریگی ماڈل ٹاؤن بھی گئے جہاں توسیعی منصوبے کیلئے مختص اراضی کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر منصوبے کے تکنیکی، مالیاتی اور عملی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے۔ ڈاکٹر سید محمد الیاس نے تمام شریک محکموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے مریضوں اور دیگر تمام جسمانی معذوریوں سے متاثرہ افراد کیلئے جسمانی اور نفسیاتی بحالی کی خدمات میں توسیع ناگزیر ہے۔ اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے توسیعی منصوبے کو تیزی سے عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You