اہم خبریںپنجاب

پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کل سے نافذ العمل ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کل سے نافذ العمل ہوگا، وزیراعظم اس کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا اسلام آباد میں ایجوکیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم لایا جا رہا ہے۔ موجودہ تعلیمی نظام ناانصافی پر مبنی تھا۔ یکساں نصاب ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں یکساں قومی تعلیمی نصاب ہے۔ ہمارے معاشرے نے تعلیم کو بھی تقسیم کر رکھا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You