اہم خبریںپاکستان

پٹرولیم مصنوعات پر حکومت عوام کو اب بھی کتنی سبسڈی دے رہی ہے؟،جانئے

اسلام آباد : پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے باوجود حکومت اب بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں سبسڈی دے رہی ہے ، حکومت کی جانب سے مکمل سبسڈی ختم نہیں کی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 86 روپے 71 پیسے سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر اب بھی 56 رپوے 71 ، پٹرول پر 17 روپے دو پیسے ، لائٹ ڈیزل پر 37 روپے 87 پیسے ، مٹی کے تیل پر 21 روپے 83 پیسے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے وفاقی حکومت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس زیرو برقرار رکھا گیا ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You