گجرات

پولیس نے قتل کے مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا

پولیس نے قتل کے مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے2021میں اپنے ساتھی ملزمان سے مل کر ناظم حسین سکنہ ٹبی سینگو کو قتل کر کے نعش ساروکی نہر میں پھینک دی اور بیرون ملک جا کر روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ انسپکٹر مجاہد عباس(ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ گجرات) نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری ندیم افضل ولد محمد افضل قوم گجر سکنہ ٹبی چاند کو ٹریس کرکے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You