اہم خبریںپنجاب

پولیس فوری لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔عظمی بخاری

پولیس فوری لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔عظمی بخاری

ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگا تھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں,پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے شروع کر دیا۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگا تھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے، اب ان کو دھاندلی کے لئے سہولت کاری میسر نہیں اس لئے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You