اہم خبریںگجرات

پولیس تھانہ صدر گجرات نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ صدر گجرات نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویژن ” Never Again” کے تحت ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھرمیں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر بشارت احمد نے انچارج چوکی شیخ پور ASI اکمل حسین اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے جرم میں ملوث مجرم اشتہاری عرفان احمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر گجرات پولیس کوجنسی زیادتی کے مقدمہ79/23 میں مطلوب تھا۔ جسے صدر گجرات پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور ایسے واقعات میں ملوث درندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You