
پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی بڑی کارروائی علاقہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیرسے چوری کی گئی قیمتی کارمالیتی40لاکھ روپےبرآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے کرائم فری پنجاب ویژن کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ضلع بھر میں چوری و ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔
تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سے مورخہ25-03-15کو ایک کار چوری کی واردات ہوئی۔جسکا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ادریس افضل اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم نےانتہائی محنت اورجانفشانی سےچوری شدہ گاڑی کا سراغ لگا کرگاڑی کو برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا۔جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے۔گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ڈی پی او گجرات اور انکی پولیس ٹیم کا مشکور ہے جنکی محنت سے اسے اپنی چوری شدہ گاڑی دوبارہ مل گئی ہے۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے اہم فرائض میں شامل ہے.



