پنڈدادن خان : پاکستان سوشل ایسویشن کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اعلی

پنڈدادن خان : پاکستان سوشل ایسویشن کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اعلی خدمات سر انجام دینے والے افراد کی کارکردگی کے اعتراف میں میں ملک کے ممتاز خطاط مصور اور بین الاقوامی ایوارڈ ہولڈر ملک صدر کامران کو قائداعظم ایوارڈ اور خصوصی سند جب کہ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کے پرنسپل پروفیسر انجینئر جاوید اقبال ڈائریکٹر ایجوکیشن سپورٹس مظہر حسین تارڑ اور علاقہ کے معروف صحافی عمران ببلی آف جلالپور شریف کو ان کی شاندار اور بے لوث خدمات پر مولانا ظفر علی خان ایوارڈ اور پروفیسر انجینئر رضوان احسن کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایوارڈ اور خصوصی سند شہر کے معروف سماجی اور رفاعی شخصیت دانشور الحاج سرفراز احمد گوندل کو علاقے میں رفاعی سماجی خدمات کے اعتراف میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید عمار حسین جعفری اور مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ملک کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری کی زیر نگرانی سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پر ملک کے ممتاز عالم دین مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے اپنے دست مبارک سے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ایوارڈز تقسیم کیے اس موقع پر معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم گوندل نے پروفیسر انجینئر ر جاوید اقبال اور طالب علم کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے دو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا جبکہ زم زم۔ویلفیئر ر سوسائٹی کے صدر الحاج سرفراز احمد گوندل نے حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور حق باہو ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل پنڈ دادن دنخان کے صدر عبدالحفیظ ساقی کی مشاورت سے ڈاکٹر فزیکل ایجوکیشن مظہر حسین تارڑ کی تعلیمی سماجی اور رفاعی خدمات کے اعتراف میں اپنی جانب سے عمرہ کرانے کا اعلان کیا جس پر کالج کے اساتذہ اور طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان
o



