پنڈدادن خان : میں آج ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی ٹیم کی طرف سے دھریالہ جالپ

پنڈدادن خان : میں آج ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی ٹیم کی طرف سے دھریالہ جالپ گورنمنٹ ہائی سکول کی معصوم بچیوں کو جرسی ,جرابیں, شال اور شوز دیے گئے تو یہ منظر ہماری آنکھوں میں محفوظ ہو گیا۔
چھوٹی بہن نے جب خوشی سے مسکراتے ہوئے خود سے ایک کلاس آگے اپنی بڑی بہن کو بتایا کہ مجھے نئے شوز, جرسی اور دیگر چیزیں ملی ہیں تو بہن کی خوشی کو دیکھ کر بہن کی محبت جوش میں آ گئی ایک معصوم بہن نے اپنی دوسری معصوم اور چھوٹی بہن کو گلے لگایا اس کو نئی جرسی اور شوز ملنے پر پیار کیا پیار اس قدر خالص تھا کہ بہن کو ملنے والی خوشی کو دیکھ کر دوسری بہن کی آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑے
وہ رو رہی تھی مگر وہ خوش تھی کہ میری بہن کو ضرورت کی چیزیں مل گئی نا جانے ایسے کتنے بچے اور بچیاں ہیں جو آپ کی محبتوں اور ,تعاون کی توجہ کے منتظر ہیں آج اس سکول سے ہمارے پاس تیس بچیوں کی لسٹ تھی مگر پچاس بچیوں کو جرسی اور شوز دیے گئے کیونکہ ایسی بہت سی بچیاں ابھی بھی موجود ہیں جن کے سروں پر گرم شال نہیں جسم پر گرم کپڑے نہیں اور پاؤں میں بند شوز نہیں..
اے اہل ایمان اے درد دل رکھنے والے بھائیوں ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہم زندگی کے ستائے ایسے بچوں کو سردی کی شدت سے بچا سکیں۔ہمدم ویلفیرسوسائٹی کسلیاں
رپورٹ : عمران حیدرببلی+بلال اشرف پنڈدادن خان



