گروپ انشورنس کی ادائیگی میں تاخیر کیوں۔۔؟؟؟

گروپ انشورنس کی ادائیگی میں تاخیر کیوں۔۔؟؟؟
میں بحیثیت صحافی مسلسل وقتاً فوقتاً گروپ انشورنس کی حصولی کیلئے با زبان قلم سے لڑتا چلا آرھا ھوں اس امید پر کہہ سندھ حکومت کے دل میں حاضر سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کے جائز حقوق دے سکیں۔ میری درخواست ھے تمام سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ حضرات سے وہ اپنے اس جائز تقاضہ کو اس قدر پڑوان چڑھائیں کہہ سندھ حکومت ادائیگی کرنے پر مجبور ھوجائے اس کا سب سے بہترین ذریعہ شوشل میڈیا ھے۔ یوں تو ابتک اس بابت کم و بیش بیس پچیس تحریریں لکھ چکا ھوں جو اشاعت ھوچکی ہیں، میری ان تحریروں کو جن جن حاضر سروس سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ حضرات کے پاس موجود ھیں وہ انہیں خوب پھیلائیں تا کہ با اختیار وزراء مشیران نوکر شاہی طبقہ ادائیگی پر آمادہ ھوجائیں یاد رھے اتحاد متحد اور یکجا ھونے پر طاقت مضبوطی اور استحکامت کی دولت سے اللہ نوازتا ھے اس دولت کی بدولت کامیابی و کامرانی حاصل ھوتی ھے شکریہ
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی



