پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) محرم الحرام کے ایام میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر تمام مکاتب فکر

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) محرم الحرام کے ایام میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر تمام مکاتب فکر عمل درآمد کریں
مرکزی علماء کونسل جہلم
ایسی کسی بھی دل آزار گفتگو سے گریز کریں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو۔ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں
علماۓ کرام
یکم محرم تا 10 محرم عشرۂ فاروقؓ و حسین ؓو عشرۂ امن کے طور پر منایا جائےگا
قاری شبیراحمد
صحابہ کرامؓ اور اہل بیت عظام ؓکی عظمت بیان کی جائے۔ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اور اس مہینے میں دو عظیم شخصیتوں کی شہادت و محاسن کا ذکر خیر کیا جائے۔
یکم محرم حضرت سیدنا عمر فاروقؓ، 10 محرم حضرت سیدنا حسینؓ ابن علیؓ کی نہایت مظلومانہ انداز میں شہادت ہوئی۔ دونوں شخصیات رسول اللہﷺ کی محبوب شخصیات تھیں اور دونوں ہی آپس میں الفت ومحبت کا تعلق رکھتے تھے۔امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ اہل بیت اطہارؓ سے محبت و عقیدت رکھتے تھے۔حضرت سیدنا حسینؓ ابن علیؓ بھی شیخین سے انتہائی محبت اور عقیدت رکھتے تھے۔صحابہؓ اور اہل بیتؓ ہمارے رہبر ہیں اور ان کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔مرکزی علماء کونسل جہلم محرم الحرام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ماہ محرم الحرام بالخصوص عشرۂ فاروقؓ و حسینؓ پاکستان بھر میں امن، محبت، احترام اور اخوت کے ساتھ گزرے۔ پاکستان کے امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔علماء اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہر ایسی تحریر یا تقریر سے اجتناب کریں جو انتشار اور بد امنی کا سبب بنے۔ملک میں کہیں بھی امن عامہ کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نظر آئے تو قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کو اطلاع دیں



