پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) قوم کومتحدہوکرملک دشمن عناصرکےمذموم عزائم کوناکام

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) قوم کومتحدہوکرملک دشمن عناصرکےمذموم عزائم کوناکام بنانا ہو گا

مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم
29نومبر کو مرکزی قائدین کا شانداراستقبال کیاجائے گا علماء کرام
29 نومبر کو منعقد ہونےوالی سالانہ سیرۃالنبی کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ حکیم قاری شبیر احمد عثمانی
تفصیلات کے مطابق مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کےایک خصوصی اجلاس میں علماء کرام نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن وامان اور ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعلماء کرام نے کہا کہ پوری قوم کو متحد اور متفق ہو کر ملک دشمن عناصر اور بالخصوص فتنۃالخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہو گا
دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی جدوجہد اورقربانیاں قابل تحسین ہیں ان حالات میں پوری قوم کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بیداری کا ثبوت دینا ہوگا
اجلاس میں 29نومبر کوجامع مسجدنور سکھامیں منعقد ہونےوالی سالانہ سیرت النبی صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کانفرنس کےانتظامات کا جائزہ لیا گیااور فیصلہ کیاگیاکہ مرکزی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کی آمد پر بھرپور اورشانداراستقبال کیا جائےگا
اجلاس کے آخر میں حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہریوں ، افواج پاکستان کے غیورجوانوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور فتنۃالخوارج کےخلاف لازوال قربانیوں اور جدو جہد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اجلاس میں حکیم قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری اشرف،مولا انس الرحمن،قاری ابصار ایوب،قاری عاصم عرفان،مولانامحمد مدثر،قاری عمران ،ماسٹرمحمدمبارک،مولانا حکیم زبیرالحسن،شاکر علی،مولانامرتضی تنویر اور قاری محمد صدیق نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You