پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ میں ELMS کی پانچ روزہ ایویلیوایشن

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ میں ELMS کی پانچ روزہ ایویلیوایشن اختتام پذیر

تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے برین سیڈ کا شاندار اقدام

تدریسی و انتظامی سٹینڈرڈز کی جانچ—بچوں کی تعلیم میں بہتری اولین ترجیح

والدین، اساتذہ، طلبہ اور قیادت سے مفصل نشستیں—جامع رپورٹ مرتب

پنڈ دادن خان (عمران حیدرببلی) — برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ نے اپنے تعلیمی اور انتظامی معیار کو مزید بہتر بنانے، اور طلبہ کی کارکردگی کو اعلیٰ معیار تک پہنچانے کے مقصد کے تحت ایجوکیشن لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ سسٹم (ELMS) کی پانچ روزہ ایویلیوایشن کرائی۔ یہ ایویلیوایشن 10 سے 14 نومبر 2025 تک جاری رہی جس کی قیادت ELMS کے لیڈ ایویلیوایٹر نصرت حسین کر رہے تھے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایویلیوایشن کا بنیادی مقصد اپنے سٹینڈرڈز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بلند کرنا اور بچوں کی تعلیم میں زیادہ سے زیادہ بہتری لانا ہے۔

ایویلیوایشن ٹیم کی آمد پر سکول کے پرنسپل سید مسرت حسین کاظمی نے پرتپاک استقبال کیا اور ٹیم کو سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ ابتدائی بریفنگ میں ELMS کوآرڈینیٹر نے ایویلیوایشن کے مقاصد، طریقہ کار اور متوقع نتائج پر روشنی ڈالی۔

ایویلیوایشن کے دوسرے روز اساتذہ کی تدریسی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کے دوران 24 میں سے 14 اساتذہ کی کلاس روم ٹیچنگ کا مشاہدہ کیا گیا، جبکہ 6 مختلف کلاسوں کا تعلیمی ڈیٹا بھی ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران پرنسپل اور ٹیم کے درمیان ایگزیکٹو سمری سیشن بھی منعقد ہوا۔

تیسرے روز لٹریسی اور نمریسی اسیسمنٹس انٹرایکٹو انداز میں کیے گئے۔ ٹیم نے کلاسوں تک رسائی حاصل کی جہاں طلبہ کی سیکھنے کی سطح، اساتذہ کے تدریسی طریقوں اور مجموعی تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران طلبہ اور اساتذہ دونوں نے بھرپور شرکت کی۔

چوتھے روز طلبہ، اساتذہ اور والدین کے ساتھ خصوصی انٹرایکٹو سیشنز منعقد ہوئے۔ والدین کے اجلاس میں بچوں کی تعلیم، سکول کی کارکردگی، تعلیمی نظم و ضبط اور والدین کی توقعات کے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ والدین نے سکول کے تعلیمی ماحول اور نظم و ضبط کو سراہا اور بہتری کے لیے اپنے مفید مشورے بھی دیے۔

اسی روز سکول کی گورننگ باڈی کے ساتھ ایک جامع سیشن منعقد ہوا جس میں سکول کے وژن، مشن، کمیونٹی آؤٹ ریچ، لیڈرشپ، فیملی انگیجمنٹ، اور مشن کی عملی تطبیق جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ بعد ازاں سکول کے انفراسٹرکچر اور ہولسٹک ویل بینگ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ایویلیوایشن کے آخری روز ٹیم نے تمام مشاہدات کا خلاصہ پیش کیا اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ELME نے سکول کے پرنسپل سید مسرت حسین کاظمی کو کتب کا خصوصی سووینئر پیش کیا گیا، جبکہ سکول پرنسپل نے بھی پورے ELMS وفد کو تحائف پیش کیے۔ دورہ باہمی تعاون، اعتماد اور مستقبل میں مزید بہتری کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You