پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) امت مسلمہ اتحاد امت کا عملی نمونہ بن کر اقوام عالم کو اسلام کا اعتدال

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) امت مسلمہ اتحاد امت کا عملی نمونہ بن کر اقوام عالم کو اسلام کا اعتدال پسند پیغام پہنچائے
مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم
ذی الحج کا پہلا عشرہ اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کو اجاگر کرنے اور رب العزت کی رحمت اور برکتوں کو سمیٹنے کا عشرہ ہے۔ اس عشرہ میں توبہ و استغفار،رجوع الی اللہ اور قربانی کا جذبہ بارگاہ الٰہی میں انتہائی مقبول ہے۔ عیدالاضحی ہمیں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ عیدالاضحی کے بابرکت موقع پر ملک بھر میں اتحاد، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ کوئی بھی ملک دشمن یا شر پسند عناصر ہماری وحدت کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ عید کے پرمسرت ایام کو امن، محبت اور رواداری کے ساتھ منایا جائے۔ مرکزی علماء کونسل جہلم کے ضلعی صدر قاری شبیراحمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صفائی ستھرائی نضافت اور صفائی نصف ایمان ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ماحول کو پاکیزہ رکھنا ہم سب کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ شہری قربانی کے بعد آلائشوں کو سٹرکوں، گلیوں، یا کھلے مقامات پر پھینکنے کی بجائے ستھرا پنجاب جہلم کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب ویجن کو کامیاب بنانے کیلئے عوام اور بالخصوص علماء کرام بھر پور کردار ادا کریں۔ کوڑا کرکٹ اور قربانی کے جانوروں کے فضلا جات مخصوص کردہ مقامات اور کوڑے دانوں میں ہی ڈالیں۔ اپنے اردگرد صفائی برقرار رکھیں۔ گندگی اور غلاظت پھیلانے سے گریز کریں تاکہ ہم ایک صحت مند صاف ستھرا ماحول برقرار رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی قربانیوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ہمارے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔



