اہم خبریںپنجاب

پنجاب میں حکومت سازی: (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

پنجاب میں حکومت سازی: (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب۔

اجلاس کی صدارت پارٹی کی طرف سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔ذرائع

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی اجلاس کل 21 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 فروری کو طلب کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت پارٹی کی طرف سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔ذرائع کے مطابق  اجلاس میں حکومت سازی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت ہوگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام نو منتخب ارکان ‏پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You