اہم خبریںپنجاب

پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کاباضابط افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا، سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز شخصیات اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا ا ضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کےلئے مزید نئی ،جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

سینیٹر پرویز رشید ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You