الیکشن بابر مارکیٹ لانڈھی م خوشحال پینل، کامیابی کا امکان

الیکشن بابر مارکیٹ لانڈھی م خوشحال پینل، کامیابی کا امکان
صدارتی امیدوار شفیق پاپا اور امیدوار برائے جنرل سیکریٹری فیصل انصاری کو دکانداروں نے کاندھے پر اٹھا لیا
کراچی : (اسٹاف رپوٹر)
ایشیاء کی بڑی مارکیٹ کے حوالے سے شہرت یافتہ لانڈھی بابر مارکیٹ رجسٹرڈ یونین الیکشن میں 24گھنٹے باقی رہ گئے۔ بابر مارکیٹ لانڈھی میں ہر طرف خوشحال پینل کا بو ل بالا۔ دکانداروں کی خوشحال پینل کی کامیابی کے لیے دعائیں۔ الیکشن میں کامیابی کا سورج طلوع اور کامیابی کا سہراء سجنے کی گھڑی قریب آگئی۔ خوشحال پینل کے صدارتی امیدوار شفیق پاپا اور امیدوار برائے جنرل سیکریٹری فیصل انصاری و دیگر امیدواروں عتیق حسین انصاری، افتخار احمد قریشی، محمد صابر، سہیل خان، شہزاد انصاری، عمران قریشی، ذیشان احمد خان، مکرم علی، اشفاق انصاری، فیضان رضا کو مارکیٹ دکانداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کاندھوں پر اٹھا لیا۔ خوشحال پینل کے مرکزی الیکشن آفس کیمپ میں رونق میلہ سجا ہوا ہے۔مارکیٹ دکانداروں میں ممکنہ کامیابی کی خوشی کی لہر نے ووٹرز دکانداروں کو پُر عزم بنا رکھا ہے۔



