پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میڈیا ٹاؤن فیز 2 کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میڈیا ٹاؤن فیز 2 کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کالاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2کا اعلان
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں 500کنال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے مختص ہوں گے
لاہورپریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2میں 5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے
لاہورپریس کلب میں بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ
بی بلاک کے 15پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔چودھری پرویزالٰہی
پریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔وزیراعلیٰ کی پولیس حکام کو ہدایت
وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی
بی بلاک کے متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے گا۔چودھری پرویزالٰہی
فیصل آبادپریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے سفارشات طلب
فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پانچ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائیں گے
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35کروڑ سو د معاف کردیا
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35کروڑ روپے اداکرنے تھے
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی پلاٹس کی منظوری بھی دے دی
راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کو 121کنال اراضی اور فیز ٹو دینے کا اصولی فیصلہ
پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم لائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی
18سال قبل سب سے پہلے جرنلسٹ بھائیوں کیلئے ہاؤسنگ سکیم قائم کی۔چودھری پرویز الٰہی
لاہور،راولپنڈی اورملتان میں صحافیوں کو سینکڑوں پلاٹ دیئے گئے۔چودھری پرویز الٰہی
صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پوراکریں گے۔چودھری پرویز الٰہی
پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ چودھری محمد اقبال، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا، صدر لاہور پریس کلب محمد اعظم چودھری، صدر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رانا محمد طاہر،پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم، ایم ڈی پی جے ایچ ایف راؤ پرویز اختر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت
ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان، منان خان، زینب عمر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز خزانہ، اطلاعات، جنگلات، سیکرٹری سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایف ڈی اے اورڈی جی پی آر کی اجلاس میں شرکت



