
پلوامہ حملے کا بھارتی ڈرامہ بے نقاب ، ہندوستان ایک با رپھر پکڑا گیا،ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈئینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔نریندر مود ی اپنے فوجی خود مروا کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔
واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلی ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا۔ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔ ارنب گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا اور 23 فروری 2019 کو بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان کے حوالے سے بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی۔ گوسوامی نے بتایا کہ پاکستان کیخلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی، اسے علم تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونیوالا ہے۔ بالاکوٹ حملے کے بعد گوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہو گی۔

واٹس ایپ چیٹ سامنے آنے کے بعد یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پلوامہ میں مودی سرکار نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔ارنب گوسوامی کی قوم پرستی کا مقصد صرف و صرف ٹی آر پیز حاصل کرنا تھا۔بھارتی فیصلہ ساز ٹی آر پیز کے جنون میں مبتلا اینکر کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے تو گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارت میں اعلی ترین سطح پر عسکری فیصلوں کا پول بھی کھول دیا۔بھارتی پروفیسر اشوک سوائین پہلے ہی پلوامہ واقعہ کو ڈرامہ قرار دے چکے ہیں۔پروفیسر اشوک سوائین کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا تھا اور اس کا مقصد صرف ووٹ حاصل کرنا تھا۔
واضح رہے کہ مسخرا قسم کے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اسکے بیٹے کی خودکشی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ارنب گوسوامی نے انٹیرئیر ڈیزائنر کے 83 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔گوسوامی کی گرفتا ری کے بعد بھارتی حکومت سرگرم ہو گئی،سپریم کورٹ نے بھی ساتھ دیا۔



