اہم خبریںپاکستان

پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار۔

پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار۔

ملٹری کورٹ نے ایک مجرم کو عمرقید، دوسرےکو 20 سال اور تیسرےکو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار دے دیں۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل بینچ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کےخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ مجرمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور مجرمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملٹری کورٹ نے تمام تقاضے پورے کیے، اپیل کا حق اور مرضی کا وکیل دیا۔بعد ازاں عدالت نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف تین اپیلوں کو خارج کردیا اور ملزمان کی سزاؤں کو برقرار رکھا۔ واضح رہے کہ ملٹری کورٹ نے ایک مجرم کو عمرقید، دوسرےکو 20 سال اور تیسرےکو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔سپریم کورٹ نے 7 مئی کو سیویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You