پشاور ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔محمد نادر خان

پشاور ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔محمد نادر خان
دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد نادر خان نے کہا کہ پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب سڑک کنارے پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیونکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی ملک و قوم اور عوام کیلئے بڑا نقصان ہے دہشت گردی کا خاتمہ ہر شہری کی اہم زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخواہ پولیس اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین



