پریزیڈنٹ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں کی جانب عہدے داران
پریزیڈنٹ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں کی جانب عہدے داران اور ممبران کےلیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
افطار ڈنر میں بزرگ سماجی رہنما چوہدری فقیر محمد آرائیں سمیت محمد ریاض چوہدری ایڈوکیٹ نے شرکت کی
کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
گزشتہ روز پریزیڈنٹ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان سینیئر آئی سرجن ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں کی جانب سے
افطارڈنرکااہتمام کیاگیا، افطار ڈنر کا اہتمام ڈیفنس پولی کلینک 51-C، اسٹریٹ 11 مین جامی کمرشل فیز 7 ڈی ایچ اے کراچی میں کیا گیا،افطار ڈنر میں بزرگ سماجی رہنما سرپرست اعلی فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان وائس چیئرمین نبی قاسم گروپ آف انڈسٹری چوہدری فقیر محمد آرائیں،چیئرمین فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان میاں عبدالخالق، وائس پریزیڈنٹ محمد ریاض چوہدری ایڈوکیٹ، محمدامتیاز سمیت دیگر عہدے داران اور ممبران سمیت سماجی رہنما عادل آرائیں، یونس آرائیں،
چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں و دیگر سماجی رہنماؤں سمیت ڈیفنس پولی کلینک کے اسٹاف اور کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی، ڈاکٹر خلیق الرحمن نے فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے فلاحی کاموں کے بارے میں آئےہوئےتمام مہمانوں کو آگاہ کیا، افطار ڈنر میں آئے ہوئےافراد نے فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے فلاحی کاموں کو
صرایا، روزہ افطاری کےوقت ملک پاکستان اور تمام امت مسلمہ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے لیے دعا کی گئی، روزہ افطار کےبعدتمام افراد نےنماز مغرب ادا کی، نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد تمام افراد کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا گیا، آخرمیں سرپرست اعلی فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں کی جانب سےافطار ڈنر میں آئےہوئےتمام عہدے دران ممبران سمیت تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا،



