خیبرپختون خواہ

پرائمری تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مسعود خان

پرائمری تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مسعود خان

تعلیم کی بدولت قومیں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتی ہے۔سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پی

پشاور(نمائندہ. خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری مسعود خان نے کہا کہ پرائمری تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ بچے کی تعلیم کے ساتھ پہلا تعارف ہوتا ہے اگر تعلیم کے حوالے سے بچے کا پہلا تاثر اچھا ہو تو اس کا تعلیمی سفر بڑا خوشگوار ہوتا ہے وہ بہت سی اہم باتیں ہنستے کھیلتے سیکھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور مسابقت کا دور ہے۔ دنیا بھر میں اقوام ترقی کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ترقی کا دار و مدار تعلیم و تربیت پر ہے اور نظام تعلیم میں سب سے بنیادی تعلیم پری پرائمری کی ہے۔ عام مشاہدہ ہے کہ جتنی بنیاد مضبوط ہوتی ہے اتنی ہی عمارت بھی مضبوط ہوتی ہے۔پرائمری تعلیم کیلئے بچوں کی عمر 3 سے 5 سال تک ہے۔ یہ آپریشنل سٹیج ہوتا ہے اور اس میں بچوں کے سیکھنے کی صلاحیت بہت زیادہ اور مختلف ہوتی ہے۔اس لئے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختون خواہ مسعود خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ تعلیم کے حصول پر توجہ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تعلیم کی بدولت قومیں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتی ے۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام کو چاہئے کہ بچوں کی پڑھائی میں اہم کردار ادا کریں اور بچوں کو بھی چاہئے کہ اساتذہ کرام کا احترام کرے اور پڑھائی پر بھر پور دیہان دیں تا کہ ہر بچہ بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کر سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You