شعبہ ریاضی جامعہ کراچی میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد
*شعبہ ریاضی جامعہ کراچی میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز شعبہ ریاضی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام ، ثناء خواں حضرات اور طلباوطالبات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ایم پی اے متحدہ قومی موومنٹ شیخ عبداللہ نے عقیدہ ختم نبوت کی تاریخ اور آئین پاکستان میں 7 ستمبر 1974 کو قادیانی کو غیر مسلم قرار دیا گیا اس پر جامع گفتگو کی۔ مہمان مقرر ڈاکٹر محمد عاطف اسلم راؤ نے سیرت نبوی کی ضرورت و اہمیت پر مختصر خطاب کیا۔ قرآن کریم سے شان مصطفی، رفعت ذکر اور *”امی”* کے معنی و مفہوم کو واضح کیا۔ اس تقریب میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی کے صدر افتخار و اراکین کمیٹی اور آفیسرز ویلفیئر ایسوسیشن کے صدر محمدعارف و سیکرٹری فیصل ہاشمی نے بھی شرکت کی۔ صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر نجیب نے مہمان اساتذہ و طلباء کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو پھول پیش کئے اور شعبہ کے مشیر امور طلباء ڈاکٹر محمد ایاز و ڈاکٹر سعدیہ ضیاء اور طلباء کو اس تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔




