اہم خبریںپاکستان

پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا، گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت

اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا، حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

بین الصوبائی انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال، عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے جانے والے پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید کی چھٹیوں کے دوران لاک ڈاؤن میں ایس او پیز پرعمل درآمد کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا تھا جس کے بعد آج سے ٹرانسپورٹ سروس بحال اور 17 مئی سے مارکیٹیں، تجارتی مراکز رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے، دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی، 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔ آج سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ جبکہ ریل گاڑیاں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You