اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن، بلتورو گلیشئر میں‌ پھنسے 2 غیر ملکی کوہ پیماوں کو بچا لیا

راولپنڈی: پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشئر میں پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا، امریکہ اور فن لینڈ کے کوہ پیما بلتورو گلیشئر میں ونٹر انٹرنیشنل مہم جوئی کے دوران پھنس گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو غیر ملکی کوہ پیما ایک مہم کے دوران بلتورو گلیشئر کے قریب شدید موسمی حالات کے سبب بیمار ہو گئے جس کے سبب ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے، پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے جان جوکھم میں ڈال کر ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماوں کو بحفاظت بیس کیمپ پہنچا دیا۔

غیرملکی کوہ پیماؤں میں امریکا کے ڈونلڈ ایلن اور فن لینڈ کی لوٹا ہنریکا شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You