انٹرنیشنلاہم خبریں

پاک بحریہ کا پہلا گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ پی این ایس تغرل سری لنکا پہنچ گیا

اسلام آباد : پاک بحریہ کا پہلا گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ پی این ایس تغرل سری لنکا پہنچ گیا۔

پی این ایس تغرل” کا کولمبو آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، سری لنکن بحریہ، پاکستانی سفارتی حکام استقبال کے لیے موجود تھے۔ سری لنکن نیوی کے بینڈ نے دونوں ممالک کے ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر، سری لنکن بحریہ کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ پی این ایس تغرل سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لے گا۔

پی این ایس تغرل انڈونیشیاء کے دورے کے بعد سری لنکا پہنچا ہے۔ پی این ایس تغرل نے انڈونیشیاء کے خیرسگالی دورے میں مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔

پی این ایس تغرل چین سے فلپائن، ملائیشیا، انڈونیشیاء اور پھر سری لنکا پہنچا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You