انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان کی ملکیت نیویارک کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل 94 سال بعد بند

نیویارک: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی ملکیت نیویارک کے تاریخی ہوٹل کو 94 سال بعد بالاخر بند کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہوٹل خسارے میں تھا۔

روزویلٹ ہوٹل انتظامیہ نے نیویارک کے حکام کو ہوٹل کی بندش سے آگاہ کر دیا ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ہوٹل خسارے میں چل رہا تھا۔ ہوٹل بند ہونے سے چار سو اکتیس افراد نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان رواں ماہ مارچ میں ہوا تھا۔ خیال رہے کہ کورونا کے باعث ہوٹل انڈسٹری سے منسلک 75 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔ 1025 کمروں پر مشتمل ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ملکیت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You