اہم خبریںپنجاب

پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

خانیوال: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، فوج عوام سے اور عوام فوج سے ہے۔

خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا، پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھا کر پھینکنا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا، انشااللہ، ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہو گا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے، سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، سکیورٹی کے ساتھ معیشت اور معیشت کے ساتھ سکیورٹی ناگریز ہے، آخر میں جنرل عاصم منیر نے علامہ اقبال کا معروف شعر بھی پڑھا۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You