پنجاب

پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ،بے نقاب اور خاتمہ کیا جائے:انجینئر ندیم ممتاز

پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ،بے نقاب اور خاتمہ کیا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

قوم کا جینا دو بھر،وزیر اعظم سستی بجلی کے صرف وعدے ہی نہ کریں بلکہ اس پر عملی اقدامات اٹھائیں:چیئرمین

ٹیکسوں میں اضافہ کرنے والوں نے کبھی یہ سوچا ہے کہ 7 سو روپے دیہاڑی کمانے والا مزدور کس حال میں ہے:گفتگو

ملکی ترقی و قومی خوشحالی کے دعوے اور وعدے تو گزشتہ کئی دہائیو ں سے ہوتے آرہے ہیں مگر آج تک ان پر عمل نہیں ہوا

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے، اپنوں کے روپ میں چھپے یہ دشمن ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ انہیں بے نقاب کرتے ہوئے قوم کے سامنے لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں،سستی بجلی کے صرف وعدے ہی نہیں بلکہ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف عملی اقدامات بھی اٹھائیں کیونکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ اُنہیں اس کی وجہ سے خودکشیاں کرنی پڑ رہی ہیں،ٹیکسز میں اضافہ کرنے والوں نے کبھی یہ سوچا ہے کہ 7 سو روپے دیہاڑی کمانے والے مزدور کے شب و روز کیسے بسر ہورہے ہیں اگر حکومت نے عام عوام کو بروقت ریلیف فراہم نہ کیا تو ان کا صبر و حوصلہ جواب دے جائے گا اور پھر انہیں سڑکوں پر آنے سے کوئی بھی نہیں روک پائے گا۔ان خیالات کا اظہار ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے دعوے تو شروع دن سے ہوتے آرہے ہیں مگر آج تک کسی بھی حکومت نے اپنے ان دعووں کو پورا نہیں کیا بلکہ اپنے شاہانہ طرز حکمرانی کو پروان چڑھاتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکمران طبقہ کو ملکی ترقی و قومی خوشحالی کیلئے زبانی کلامی دعوؤں اور وعدوں کی بجائے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں مسائل و پریشانیاں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You