اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنےکا فیصلہ۔

پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنےکا فیصلہ۔

جہاز آرڈر طےکرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتےچین روانہ ہورہی ہے۔سلطان چاولہ

راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی این ایس سی سلطان چاولہ کے مطابق جہاز آرڈر طےکرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہورہی ہے اور پی این ایس سی کے لیے جہاز چین سےخریدیں جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ا یک جہازکی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہوگی، پہلا جہاز تقریباً ایک سال بعد مل سکتا ہے جب کہ دیگر بعد میں دستیاب ہوں گے۔چیئرمین پی این ایس سی نے مزید کہا کہ نئے جہازوں سے پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائےگی جب کہ 2 پرانےجہاز 8 ارب روپے میں بیچنےکے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، مارچ تک فروخت مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 20 سال قبل پی آئی اے کے لیے نئےہوائی جہازوں کا آرڈر دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You